0

پنجاب میں 5 کروڑ پچاس لاکھ گھرانوں کو مفت بجلی دی جائے گی، وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لیے بجٹ 2022 میں روشن گھرانہ پروگرام شامل کیا تو عوام کو ریلیف دینے پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہورہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ سابق دور میں کرپشن، چوری کرنے والوں کو اب عوام کو ریلیف ملنے پر تکلیف ہورہی ہے کیونکہ وہ قوم کو اسی کرب و اذیت میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کی قیمت سے استثنی حاصل ہوگا، اس مد میں 100 بلین کا مجموعی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے 43 لاکھ لوگ گرمیوں میں اور 87 لاکھ افراد سردیوں میں مستفید ہوں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پانچ کروڑ 50 لاکھ اس ریلیف اسکیم میں آتے ہیں، سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے پنجاب حکومت نے بجٹ میں روشن گھرانہ سکیم کے تحت یہ اسکیم متعارف کروائی، بجٹ دستاویز اس بات کی گواہ ہے کہ پنجاب حکومت نے 2022 کے بجٹ میں یہ اسکیم شامل کی اور اس کے لئے فنڈ مختص کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں