0

بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، 29 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ نفاذ کے بعد مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ نئے بجٹ کے نفاذ کے بعد سے ملک میں مہنگائی میں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے البتہ مہنگائی میں اضافہ کی رفتارتو کم ہوئی مگر نئے وفاقی بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ بجٹ نافذ ہونے کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.32فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودہ جولائی2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد زائد رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو پچھلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد زائد رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں