0

عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوئیں تو 2 ہفتے بعد پیٹرول مزید سستا ہوگا، مریم نواز


لاہور: رہنما مسلم لیگ ن نے ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پر بری نظر ڈالنے والوں کو 17 جولائی کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے حلقہ پی پی 168 لاہور میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد کل بہت ہفتوں بعد سکون کی نیند آئی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل وقت گزر چکا، اب قوم کیلیے اچھی خبریں آئیں گی کل کئی روز بعد چین کی نیند آئی کیوں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملا۔مرکزی رہنما ن لیگ نے نواز شریف کا پیغام عوام کو سنایا کہ قائد مسلم لیگ نواز نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو دو ہفتے بعد پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں