0

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل


اسلام آباد: کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پہنچے تو انہوں نے فردا فردا تمام وزرا سے مصافحہ کیا۔کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارک باد دی، تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک قرارداد منظور کی، اس فیصلے میں اٹھائے گئے نکات پر عمل درآمد اور آرٹیکل 6 (سنگین غداری) کی کارروائی کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں