0

ویڈیو گیم، فیصلہ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں


جارجیا: اگرچہ ویڈیو گیم کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں لیکن گیم کھیلنیوالے بدلتی ہوئی صورتحال کے تحت بہت تیزی سے فیصلہ کرتے ہیں اور یوں ان میں لاشعوری طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی جاتی ہے۔ایک تحقیق کیمطابق اگرچہ بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلنے سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں تن آسانی اور سماجی رویوں میں کمی وغیرہ شامل ہے تاہم اس کے کچھ اکتسابی اور نفسیاتی فوائد بھی سامنے آئے ہیں۔جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے گیم کے دوران شرکا کے دماغ کا فنکشنل ایم آر آئی لیا تو معلوم ہوا کہ ان کے دماغ میں فیصلہ کرنے والا گوشہ زیادہ سرگرم ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں