0

پاکستان کو 2024 کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی


لاہور: پاکستان طویل محنت اور جدوجہد کے بعد 2024 میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
پاکستان انڈیا کرتارپور کوریڈور بیسٹ آف سیریز اور پہلی کبڈی لیگ کرانے کی بھی نوید سنادی گئی ہے، ان فیصلوں کا اعلان لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن اور نجی ادارے کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی تقریب میں کیا گیا۔کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کھیل کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ رواں برس پہلی کبڈی لیگ، ننکانہ صاحب گولڈ کبڈی کپ، جونئیر کبڈی ورلڈکپ اور گوادر میں پاکستان چین کبڈی میچز ہونے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں