0

شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کو پیسے دینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور گل زمان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، جس میں پیسوں کے لین دین کا ذکر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کی صبح سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور گل زمان کے درمیان ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں شیخ رشید نے کہا کہ کل شرقپوری کو بھی رات کو پیمنٹ کردی گئی۔ جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ خدا کا خوف کریں، یہ ٹیلی فون پر بات نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں