0

مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے


لاہور: مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پی پی 168 میں پولنگ اسٹیشن اقرا اطفال ٹرسٹ کے دورے پر پہنچے۔ ان کی آمد پر پولنگ اسٹیشن کے باہرہی ٹی ایل پی کے درجنوں ورکرز نے ان کی گاڑی کا گھیرا کرکے شدید نعرے بازی کی۔ٹی ایل پی کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیا۔ انہیں گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس پر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ تحریک لبیک نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گاڑی سے ان کا ایک کارکن زخمی ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں