0

وائے کروموسوم کی کمی سے مردوں میں امراضِ قلب کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے، تحقیق


ورجینیا: ایک نئی تحقیق کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ مردوں کے خون کے خلییات میں وائے کروسوم کا کم ہوجانا ان کے دل کی کارکردگی کو ناقص کرنے اور امراضِ قلب کے سبب موت کا سبب بن سکتا ہے۔گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اوسطا عورتوں کی نسبت مردوں کی موت کئی برس قبل واقع ہوجاتی ہے۔ مردوں کے مدافعتی نظام کے خون کے سفید خلیوں میں وائے کروموسوم میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ان میں کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد میں یہ وائے کروموسوم کم ہوجاتے ہیں ان کی موت امراضِ قلب سے ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ سبب انسانوں کی موت کا سب سے عام سبب ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں