0

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل


لاہور: پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جارہی ہے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب اور لاہور کی دو انتخابی کی نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ پارٹی کو 11 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق ن لیگ لاہور کی چار نشستوں میں سے صرف ایک انتخابی نشست پر کامیابی حاصل کرسکی جبکہ ن لیگ کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔پانچ بجے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں