0

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی


کراچی: وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ڈیلرز کے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 7 روپے کمیشن دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے،کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں