0

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش


کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی، حب ڈیم (بشمول بلوچستان کے بعض علاقوں) اور بحیرہ عرب میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی کی تھی۔کراچی میں موسم دن بھر جزوی طور پر ابرآلود رہا اور شام ہوتے ہی موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل، کورنگی، موسمیات، ملیر، ناظم آباد، لانڈھی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں