0

ٹِک ٹاک پر نامناسب ویڈیوز کی روک تھام کے لیے اہم تبدیلیاں


شینگھائی: ٹِک ٹاک نے اپنے صارفین کو ان کے فار یو پیج پر مزید اختیار دیتے ہوئے کانٹینٹ فلٹر کرنے کے لیے سخت حدود متعارف کرادی ہیں۔ٹِک ٹاک فیڈ، جو فار یو پیج کے نام سے جانی جاتی ہے، کی مقبولیت کی وجہ اس میں باآسانی مطلوبہ کانٹینٹ تک رسائی ہے۔ لیکن اس کے لیے استعمال کیے جانے والے پراسرار ایلگوردم کی وجہ یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ تنقید کی زد میں بھی رہتی ہے۔کمپنی یہ بتانے پر ابھی بھی آمادہ نہیں ہے کہ یہ فیڈ کس طرح کام کرتی ہے۔ نہ ہی یہ معلوم کرنے کا موقع دے رہی ہے کہ مخصوص ویڈیوز کیوں سامنے آجاتی ہیں۔ البتہ کمپنی ایپ میں ایک نیا آلہ شامل کر رہی ہے جس سے نامناسب ویڈیوز کو باآسانی ہٹایا جاسکے گا اور نوجوانوں کو ایسا مواد دیکھنے سے روکا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں