0

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسٹیٹ بینک


کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ کبھی ایسا ہوگا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے اسلام آباد میں صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال 2022-2023 پاکستان سمیت عالمی معیشت کیلئے بہت مشکل سال ہے، عالمی سطح پر مہنگائی کی شرح پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کے اثرات کی زد میں پاکستان بھی آئے گا۔تحریک عدم اعتماد کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان پر اعتماد کم ہوگیا تھاحکام نے بتایا کہ رواں سال فروری کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پاکستان پر اعتماد کم ہو گیا تھا اور آئی ایم ایف معاہدے میں طے کردہ شرائط پر عمل نہ کرنے پر سخت ناراض تھا، موجودہ حکومت نے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسٹاف لیول کا معاہدہ طے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں