0

ایشیاکپ کی میزبانی یو اے ای کے سپرد


دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ایشیاکپ کو یو اے ای منتقل کردیا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی سے قاصر رہیں گے۔بی سی سی آئی کے صدر نے بورڈ کی اعلی کونسل کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں مون سون سیزن اور بارشوں کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں