0

ایک زرداری سب پر بھاری؛ بلاول کا ٹوئیٹ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلی برقرا رہنے پر ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا۔بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ایک زرداری سب پہ بھاری لکھا۔آصف زرداری کی گزشتہ روز دو بار مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے کئی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں طرف سے کسی بھی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقاتوں کی وجہ سے ہی چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر کو بطور پارٹی سربراہ خط لکھا اور پھر اس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی، جس کے نتیجے میں حکومتی اتحاد کے نامزد کردہ امیدوار حمزہ شہباز کی کامیابی ممکن ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں