0

حمزہ شہبازدوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔ وزارت اعلی کی نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا موصول ہونے والا خط صوبائی اسمبلی میں پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی کے تمام ووٹ مسترد کردیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں