0

دنیش گناوردینا نے سری لنکا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا


کولمبو: بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی دنیش گناوردینا نے سری لنکا کے 15 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدترین مالی بحران کے شکار سری لنکا میں رانیل وکرما سنگھے کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی صورت میں خالی ہونے والے وزیراعظم کے عہدے پر قائد ایوان اور سابق وزیر دنیش گناوردینا نے حلف اٹھا لیا۔نومنتخب صدر رانیل وکرما سنھگے نے 73 سالہ وزیراعظم دنیش گناوردینا سے وزیر اعظم دفتر میں عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیراعظم ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں