0

دو ہفتے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی


اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ نئے بجٹ کے نفاذ کے بعد پہلیدو ہفتے میں مسلسل اضافہ کے بعد تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔وفاقی بجٹ کے بعد تیسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.22فیصد کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد سے کم ہوکر32.82 فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 21 جولائی2022کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصد کم رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو پچھلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح32.82فیصد رہی ہے۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیا میں سے 31کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 9کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران جن 31اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں آلو،چکن ،دال مونگ،آٹا،دال مسور، چائے ،دہی،، تازہ دودھ، مٹن،بیف،،لہسن،دال ماش،انرجی سیور ،سگریٹ ،انڈے،سرسوں کا تیل،ایل پی جی،نمک اور آٹے سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں