0

عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں مسلسل اضافہ


کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1724 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 270 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں