0

چوہدری شجاعت کے خط پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد


لاہور: چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی بنیاد پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کے ووٹ مسترد کردیے۔چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ ق کے سربراہ کی حیثیت سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کے اراکین پرویز الہی اور حمزہ شہباز کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ کا خط موصول ہونے کے باوجود 10 اراکین نے پرویز الہی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدوار 186 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں