0

ڈالر کی انٹربینک قیمت 226.81 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند


کراچی: ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت 231.51 تک پہنچ کر 228.36 کی نئی سطح پر بند ہوئی۔
سیاسی عدم استحکام اور معاشی چیلنجز کے سبب روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے اور روزانہ ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ رہی ہے۔جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.55 روپے کے اضافے سے 228.36 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قبل ازیں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچ تھی تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں