0

اپنے خیالات کا باقاعدگی سے جائزہ لینا دماغی صحت کے لیے بہتر قرار


لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہیکہ وہ بوڑھے افراد جو باقاعدگی سے اپنے خیالات، احساسات اور رویوں کا جائزہ لیتے ہیں ان کے الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 10 منٹ کا اپنے خیالات کا جائزہ بہتر دماغی کارکردگی اور دماغی صحت کا سبب ہوسکتا ہے جب کہ ابھی ڈیمینشیا کا کوئی علاج میسر نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج نفسیاتی علاج کے ذریعے اس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک راہ ہموار کرسکتے ہیں۔تحقیق میں محققین کی ٹیم نے دو کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس میں تقریبا 70 سال کے افراد کے 259 لوگ شامل تھے۔ ٹرائلز میں شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ کتنا اپنے خیالات اور احساسات کے متعلق سوچنے اور ان کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں