دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔گال میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ کھیل اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔
