0

سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مکمل مدد کی جائے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب ذدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مکمل مدد کی جائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں سرحدی اور داخلی سلامتی امور کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جاری آپریشن کو سراہا اور مسلح افواج کی جانب سے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں