0

کراچی میں کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں باپ اور بیٹی سیمت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری بہارکالونی میں واقع فلیٹ میں کرنٹ لگنے سے باپ اوربیٹی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں متوفیہ بچی کی شناخت 10سالہ حفیظہ اور35 سالہ رحمان ولد عثمان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اوچاکیواڑہ انسپکٹر ایوب سومرونے بتایا کہ واقع لیاری بہارکالونی الفلاح روڈ پر واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پرفلیٹ میں پیش آیا،متوفیہ حفیظہ الیکٹرک پلگ بجلی کے بورڈ میں لگا رہی تھی کہ اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا ماں کے شورکرنے پرباپ نے بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو اس دوران باپ کو بھی کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں