0

آپ کے بال بھی ذہنی تنا کی خبر دے سکتے ہیں


آئس لینڈ: دماغی تنا(اسٹریس) کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا اثر آپ کے بالوں پر بھی ہوسکتا ہے یا بالوں کو دیکھ کر دبا کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں میکسکو اور آئس لینڈ میں 18 سال سے زائد عمر کی 1200 سے زائد خواتین کے بالوں کا جائزہ لیا گیا اور ان سے ذہنی تنا اور ڈپریشن کے سوال نامے بھی بھروائے گئے جن میں ذہنی تنا کے درجے (اسٹریس اسکیل) کا تعین بھی کیا گیا۔معلوم ہوا کہ جو خواتین ڈپریشن اور تنا میں متبلا تھیں ان کے بالوں میں کارٹیسول کی اتنی ہی زیادہ مقدار پائی گئی۔ یعنی ذہنی تنا کا ایک بڑھتا ہوا درجہ بالوں میں کارٹیسول کی 1.4 فیصد زائد مقدار ظاہر کررہا تھا۔کارٹیسول ایک ہارمون ہے جو گردوں کے اوپر موجود ایڈرینل غدود سے ذہنی تنا کی صورت میں خارج ہوتا ہے۔ پھر خون میں گھل کر بالوں کی جڑ تک جاپہنچتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں