0

ایپل ہماری پاس ورڈ یاد رکھنے کی مشکل آسان کرنے جارہا ہے


کیلیفورنیا: ہمیں اپنے زیرِ استعمال متعدد پاسورڈ کو یاد رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن ایپل اب ہماری یہ مشکل آسان کرنے کے لیے ایک انوکھا قدم اٹھانے جارہا ہے۔ایپل پاس کیز کا فیچر اس موسمِ خزاں میں متعارف کرائے جانے والے آئی او ایس 16، میک او ایس وینچرا اور آئی پیڈ او ایس 16 اپ ڈیٹس میں شامل کیا جائے گا۔ایپل متعدد پاسورڈز کے متبادل کے لیے کیے جانے والے اقدام پاس کیز میں بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کا استعمال کرے گا جو صارف کے آئی فون، آئی پیڈ، میک اور ایپل ٹی وی سے اینڈ ٹو اینڈ اِنکرپشن کے ساتھ ایک آئی کلاڈ کی چین سے جڑا ہوگا۔ایپل کے پلیٹ فارم پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سینئر ڈائریکٹر کرٹ نائٹ کے مطابق یہ فیچر مکمل طور پر پاسورڈز کی جگہ لینے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں