0

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر پی ٹی آئی کارکنان نے پروپیگنڈا کیا، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے پروپیگنڈا کیا، فیس بک اور ٹویٹ کرنے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی افسران کے ہیلی کاپٹر حادثے پر پی ٹی آئی کارکنان کا ردعمل افسوسناک اور حیران کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاع کرنے والوں کی شہادتوں کی ایک لمبی داستان ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی خواہش ہے پاکستان کا دفاع کمزور ہو، ہیلی کاپٹر حادثے پر جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر منفی ٹویٹس کیے ان کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے، اداروں کے خلاف مہم قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں