0

روس اور ترکی کے صدور کی ایک ماہ میں دوسری اہم ملاقات


ماسکو: ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے موجودہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے روس سے اناج، کھاد اور دیگر خام اشیا کی بلاروک ٹوک برآمد سمیت یوکرینی اناج کی برآمدات سے متعلق استنبول معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں