0

عمران خان نے فارن فنڈنگ کے عوض کشمیر کا سودا کیا، وزیراطلاعات


اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی ملازمین کے ذاتی اکانٹس میں خیرات کا پیسہ منگوا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور کشمیر کا سودا کر کے غیرملکی فنڈنگ لینے کا عہد پورا کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ منگوائی اور یہ اکائونٹ اس لئے ڈیکلیئر نہیں کئے کیونکہ یہ چوری کا پیسہ تھا، یہ خیرات کی رقم پی ٹی آئی کے ملازمین کے ذاتی اکانٹس میں منگوائی گئی جسے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں مشکلات کھڑی کرتے رہے اور پھر دعوی کیا کہ یہ تکنیکی معاملہ ہے اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ میری پارٹی کے ملازمین کے اکانٹس میں پیسہ آتا رہا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو اوورسیز پاکستانیز نے خیرات کے پیسے دیئے، سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان کو فلڈ فنڈ میں بھی پیسہ دیا، جسے عمران خان نے سیاست کے لئے استعمال کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم تھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے، وہ دو (پاکستانی اور پی ٹی آئی) جھنڈے رکھ کر دعوی کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے،عمران خان کہتے ہیں کہ یہ ان کی بہت بڑی غلطی تھی کہ انہوں نے سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں