0

پی ٹی آئی کا جشن آزادی پر اسلام آباد میں بڑے جلسے کا فیصلہ


تحریک انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔ کئی پی ٹی آئی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی مختلف کیسز میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں