0

ارشد ندیم قومی ہیرو قرار، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کی مبارکباد


اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے پاکستانی ایتھلیٹ ا رشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپ قوم کا فخر ہیں ۔ طلائی تمغہ جیتنے پر آپ کوبہت بہت مبارک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں