0

فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ


فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں