0

پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے جس میں 25 مئی کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلی میں اعلی سطح کی مشاورت ہوئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے جو عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔ عطا اللہ تارڑ اور رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایس آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ایس آئی ٹی ان رہنماں کو طلب کرسکتی ہے، ایس آئی ٹی کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں