0

شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا


اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا۔سذرائع کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوا دی گئی ہے۔چوہدری فیصل کی جانب سے شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔اس سے قبل، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے پر تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں