0

کھانے کے مخصوص اوقات کار سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے، تحقیق


الباما: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان کھانے سے تین مہینوں کے اندر وزن میں نمایاں کمی کی ممکن ہے۔یونیورسٹی آف الباما میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے موٹاپے کا شکار 90 امریکی افراد کا انتخاب کیا اور ان کے لیے ایک جیسی غذا اور ورزش کا تعین کیا۔ تحقیق میں شریک افراد میں اکثریت خواتین کی تھی، جن کی اوسط عمر 43 برس تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)39.6 تھا۔ان شرکا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ماہرین کی جانب سے انہیں ڈائٹ کے معمول کے حوالے سے ہدایات دی گئیں اور ایک جیسی ورزش کرائی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں