0

13 اگست کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسے حاصل کی جاتی ہے، عمران خان


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک میں انصاف نہیں ہوتا تو اربوں روپے چرانے والا طاقتور این آر او لے کر بچ جاتا ہے اور غریب برسوں تک جیل میں پڑا رہتا ہے۔یہ بات سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں آپس میں نفرت کی وجہ صرف مذہب کو بنایا جاتا ہے اور مذہبی بنیادوں پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔عمران خان امریکا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں چار مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کردیا گیا کیوں کہ وہ مسلمان تھے، اسی کو اسلاموفوبیا کہا جاتا ہے اور یہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں