0

بڑھتا درجہ حرارت جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین


شیفیلڈ: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کے سبب موسمِ گرماکا بڑھتا درجہ حرارت ممکنہ طور پر مہلک جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کر سکتا ہے۔برطانیہ میں گزشتہ ماہ تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے خبردار کررہے ہیں کہ موسمیاتی تغیر کے ماحول پر مرتب ہونے والے شدید اثرات کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ وقت سورج میں گزارنا پڑے گا اور الٹرا وائلٹ شعاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں میڈیکل اونکولوجی کی پروفیسر سارہ ڈینسن کا کہنا تھا میلینوما کے مریضوں کے معالج کے طور پر مجھے اس بات کی تشویش ہے کہ مسلسل گرم موسمِ گرما کا رجحان میلینوما کے زیادہ کیسز اور زیادہ اموات کا سبب بنے گا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں