0

شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ مسلم لیگ نواز کی رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگیز نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی، وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے، عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون، ادارے کو نہیں مانتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں