0

طالبان نے بغاوت کرنے والے اپنے اقلیتی کمانڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا


کابل: طالبان نے اپنے پہلے اقلیتی کمانڈر مولوی مہدی کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایران بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طالبان کے واحد کمانڈر اور رہنما مولوی مہدی کو صوبے ہرات میں ایران کی سرحد کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔مولوی مہدی کو کچھ سال قبل ہی طالبان نے اپنی تنظیم میں بطور کمانڈر شامل کیا تھا اور وہ اقلیتی برادری سے طالبان میں شمولیت حاصل کرنے والے اب تک کے واحد کمانڈر تھے۔شیعہ مکتبہ فکر اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مولوی مہدی کی شمولیت کو طالبان کی پالیسیوں میں تبدیلی اور اقلیتوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے سے تعبیر کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں