0

میسجنگ ایپ سِگنل پر ہیکرز کا حملہ، صارفین کے فون نمبر لیک


کیلیفورنیا: پرائیوٹ میسجنگ ایپلی کیشن سِگنل ہیکرزکے نشانے پر آگئی۔ایپ کے ہیک کیے جانے کے بعد صارفین کے فون نمبرز لِیک کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 1900 صارفین کے فون نمبر اور ایس ایم ایس کوڈز ظاہر ہوگئے۔ جس کا مطلب ہے کہ ہیکرز ممکنہ طور پر نئی ڈیوائسز میں ان اکانٹس کو رِجسٹر کر سکتے ہیں۔سِگنل کا ہیک کرلیا جانا باعثِ تشویش اس لیے بھی ہیکہ اس کے استعمال کے لیے ان تمام لوگوں تجویز دی جاتی ہے جن کو اپنے میسجز انتہائی حفاظتی حصار میں رکھنیکی ضرورت ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ سائبر حملہ براہ راست سگنِل پر نہیں بلکہ ٹوائلو پر کیا گیا ہے۔ یہ ایک علیحدہ کمپنی ہے جو ڈیویلپرز کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ سِگنل اس کمپنی کی خدمات سائن اپ عمل کے دوران صارفین کے فون نمبر کی تصدیق کے لیے لیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں