0

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت کا لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرط پر لگژری اشیا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس بھی واپس لے لیا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے لگثری اشیا کی امپورٹ سے پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم امپورٹ پر جلدی پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب امپورٹ بھی ہمارے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیا پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر تین گنا اضافی آر ڈیز (ڈیوٹیاں، ٹیکسز) لگائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی لگا رہے ہیں اور بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے، پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے جبکہ بہت ساری اشیا پر ٹیکس موخر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں