0

اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر


کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے۔یوکرین کے صدر نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں