0

ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ


بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہیکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ڈپریشن میں مبتلا کالج کیطلبا کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔بوسٹن یونیورسٹی کیمحققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ 2013 سے 2021 تک ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ اس ہی دورانیے میں بے چینی کے کیسز میں 110 فی صد اضافہ بھی دیکھا گیا۔کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈان، اسکولوں کے بند ہونے اور روز مرہ زندگی میں خلل اس صورتحال کی وجوہات میں سے کچھ ہیں، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مسائل اس سے کہیں گہرے ہیں۔ماہرین نے مزید بتایا کہ جن سالوں میں ایک شخص کالج میں زیرِ تعلیم ہوتاہے اتفاقا ان ہی سالوں میں کسی شخص میں زندگی بھر ساتھ رہنے والی ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں