0

کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ


کراچی: نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہنے والی کار میں سوار بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں گاڑی میں سوار دیگر 5 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ حیدرآباد کا رہائشی ذیشان اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ رینٹ اے کار میں واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا، گاڑی میں میں ڈرائیور سمیت 7افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پینتالیس سالہ ذیشان،اس کی اہلیہ چالیس سالہ رابعہ ،ان کے بچے پندرہ سالہ ہمنہ ، بارہ سالہ ایان ، دس سالہ عباد الرحمن اور آٹھ سالہ موسی سوار تھے۔، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور ان کے صاحبزادے سعد ایدھی کی موجودگی میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جمعرات کو علی الصبح کار تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر مل گئی لیکن کار میں کوئی نہ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں