0

شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا معطل؛ پیر تک دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو معطل کرتے ہوئے پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ بغاوت کیس میں گرفتار شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید 8 روز کے فزیکل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔شہباز گل نے احاطہ عدالت میں چلانا شروع کردیا، پولیس نے میرا ماسک چھین کر اتار دیا، مجھے آکسیجن ماسک دے دیں ، رات دو بجے تک مجھے یہ ٹیکے لگاتے رہے ہیں ، میں دمے کا مریض ہوں مجھے آکسیجن کی سخت ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں