0

عطا تارڑ ، رانا مشہود سمیت 12 ن لیگی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری


لاہور: پولیس نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنماں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس کینٹ کچہری لاہور پہنچ گئی اور عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ پولیس نے ن لیگ کے رہنماں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کر دی۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر، ملک غلام حبیب اعوان، اویس لغاری، مرزا جاوید، پیر خضر حیات، راجہ صغیر، عبدالرف، پیر اشرف، بلال فاروق اور رانا منان کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں وہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ، انہیں گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے، وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں