0

عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ریلی نکالیں گے


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کی رہائی کے لیے عمران خان لیاقت باغ راول پنڈی سے فیض آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ادھر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا دفاع کرنے کے لیے پورے ملک میں تحریک انصاف کھڑی ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جس نے بہت قربانیاں دیں۔بتا نہیں سکتا شہباز گل کے ساتھ کیا گیاانہوں نے کہا کہ تازہ معاملات تحریک انصاف کے سامنے آئے ہیں ، جو جرم شہباز گل کے ساتھ کیا گیا وہ میں بتا نہیں سکتا، اس سے پہلے ایسی واردات پاکستان میں نہیں ہوئی، قومی آداب اور اسلامی اقدار کے باعث میں بتا نہیں سک رہا کہ شہباز گل کے ساتھ کیا گیا، ایک مرد کے لیے اس سے بڑھ کر کیا ہوگا اس کو برہنہ کردیا جائے۔بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، شہباز گل ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں ، عمران خان خود ہسپتال جارہے ہیں اور کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں