0

پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جاکر کردار ادا کریں، لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا اسمبلی جا کر کردار ادا کریں، لیکن انہوں نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے تحریری دلائل جمع کرانے کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ کورونا ہوگیا تھا اس وجہ سے تحریری دلائل جمع نہیں کروا سکا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی، صرف بنیادی حقوق کیخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لینگے، ترامیم احتساب کے عمل سے مذاق ہوئیں تو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، اکثر ترامیم میں ملزمان کو رعایتیں بھی گئی ہیں، پلی بارگین کرنے والے کے شواہد کو ہی ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے، فوجداری نظام میں گرفتاری کی ممانعت نہیں ہے، گرفتاری جرم کی نوعیت کے حساب سے ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں